ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخابات؛ مدینہ کالونی میں سب سے کم اور جالی کوڈی میں سب سے زیادہ پولنگ

بھٹکل جالی پٹن پنچایت انتخابات؛ مدینہ کالونی میں سب سے کم اور جالی کوڈی میں سب سے زیادہ پولنگ

Mon, 27 Dec 2021 23:06:27    S.O. News Service

بھٹکل 27 ڈسمبر(ایس او نیوز) بھٹکل  جالی پٹن پنچایت کے 13 وارڈوں کے لئے آج پیر کو انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں قریب65 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ صبح  سات بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے انتخابی کاروائی مکمل ہوئی  اس کے ساتھ ہی 35 اُمیدواروں کی قسمت بیلٹ بوکس میں  محفوظ ہوگئی، جس کے نتائج  30 ڈسمبر کو ظاہر ہوں گے۔

بھٹکل کے  ہورلی سال اور جالی کوڈ ی  سمیت تین چار جگہوں پر  اُمیدواروں اور اُن کے حمایتیوں کے درمیان تھوڑی بہت چپقلش نظر آئی، جالی کوڈی میں بی جے پی اور کانگریس کے اراکین کے درمیان  زبانی جھڑپیں پیش آئی تو وہیں  ہورلی سال میں تنظیم حمایتی اُمیدوار اور آزاد اُمیدوارسمیت  اُن کے حامیوں کے درمیان تھوڑے تھوڑے وقفے میں  آپسی تناو اور زبانی جھڑپیں دیکھنے کو ملیں۔ مگر پولس کے  مناسب  انتظامات نے حالات کو قابو سے باہر نہیں ہونے دیا۔

بھٹکل میں سب سے زیادہ پولنگ جالی کوڈی، وارڈ نمبر دس پر ریکارڈ کی گئی جہاں 80.98 فیصد پولنگ ہوئی، اسی طرح مدینہ کالونی  وارڈ نمبر 18 پر سب سے کم یعنی 37.54 فیصد پولنگ ہوئی۔ ہورلی سال جہاں انتخابی پارہ کافی گرم نظر آیا، 54.06 فیصد پولنگ ہوئی۔بالجملہ جالی پنچایت کی پولنگ 64.58 فیصد درج کی گئی۔

بتاتے چلیں کہ 20 وارڈس والے جالی پٹن پنچایت کے لئے سات سیٹوں پر نمائندے بلا مقابلہ ہی منتخب ہوچکے ہیں جو سبھی تنظیم حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار ہیں، تنظیم کی حمایت میں مزید پانچ اُمیدواروں کی قسمت آج بیلٹ بوکس میں بند ہوچکی ہے، اسی طرح اس بار کے انتخابات میں بی جے پی سات وارڈوں میں اور کانگریس آٹھ وارڈوں میں اپنے اپنے نمائندوں کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ آزاد اُمیدواروں کی تعداد 20 ہے۔

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق 13 وارڈوں میں پولنگ کا تناسب کچھ اس طرح ریکارڈ کیا گیا:

W Polling Station Voters Casted Percent
1 Govt school Venktapur 712 526 73.88
2 Maktab Jamia Islamia Kargedde (E) 567 366 64.90
3 Govt school Kandekodlu 1122 896 79.86
4 Govt school Horlisal (East) 527 331 62.81
6 Govt school Horlisal (West) 690 373 54.06
8 Govt school Jali (East) 745 507 68.05
9 Govt school Jali (West) 831 590 71.00
10 Govt school Jali Kodi 694 562 80.98
11 Govt school Jali Kodi RCC bldg 896 688 76.79
14 Anjuman Azad school (North) 681 376 55.21
18 Urdu school Madina colony (North) 634 238 37.54
19 Higher Primary school Bendekan (E) 1130 637 56.37
20 Higher Primary school Bendekan (W) 960 488 50.83
   Total 10189 6580 64.58

 


Share: